۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
بین المذاہب مکالمے پر کتاب

حوزہ/ جموں وکشمیر میں، ایڈوکیٹ منتظر مہدی اور ڈاکٹر خیر النساء آغا کی مشترکہ کوششوں سے بین المذاہب مکالمے پر پہلی کتاب زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیر میں، ایڈوکیٹ منتظر مہدی اور ڈاکٹر خیر النساء آغا کی مشترکہ کوششوں سے بین المذاہب مکالمے پر پہلی کتاب زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔

جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کا بین المذاہب مکالمہ باب (ایک قدم از آغا سید حسن موسوی الصفوی) نے "انٹر فیتھ ڈائیلاگ فاؤنڈیشن آف پیس بلڈنگ" کے عنوان سے کتاب شائع کی ہے۔

اس کتاب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے عصرِ حاضر میں بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انجمنِ مکالمہ باب کے ترجمان کے مطابق، یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ اشاعت بین المذاہب مکالمے پر کشمیر میں پہلی اشاعت ہوگی اور اس کتاب کو ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی اور ڈاکٹر خیر النساء آغا نے ترتیب دیا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ یہ کتاب اس ماہ کے آخر میں آغا سید حسن، مولانا میر واعظ عمر فاروق، مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اور متحده مجلسِ علما‌ء جموں و کشمیر کی دیگر شخصیات کی طرف سے جاری کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .